MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ویزا منسوخی کا معاملہ، جوکووچ کوحراست میں لے لیا گیا

1 270

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

میلبرن(ویب ڈیسک ) ا سٹریلیا میں دوبارہ ویزا منسوخ ہونے کے بعد ٹینس کے نمبر ون کھلاڑی نوواک جوکووچ کو حراست میں لے لیا گیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق جوکووچ نے ا سٹریلیا کی جانب سے دوبارہ ویزا منسوخ کرنے کا فیصلہ چلینج کردیا ہے۔ ا سٹریلیا سے بے دخل اورویزا منسوخی کیخلاف درخواست کا فیصلہ آنے تک جوکووچ کوحراست میں لے لیا گیا۔

- Advertisement -

غیرملکی میڈیا کے مطابق نواک جوکووچ نے آسٹریلین بارڈر فورس کے ویزا منسوخی کے فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا اورکچھ روز قبل ہی عدالت نے انہیں آسٹریلیا میں داخلے کی اجازت دی تھی۔گزشتہ روز ا سٹریلیوی حکومت نے ایک بار پھر سربین ٹینس اسٹار جوکووچ کا ویزا منسوخ کردیا

جس کے بعد ان کے وکلا نے ویزا منسوخی کے خلاف عدالت میں حکم امتناع کی درخواست جمع کرادی ہے۔مقامی عدالت نے سماعت کے بعد کیس فیڈرل کورٹ کو بھجوا دیا ہے جس پر سماعت کل ہوگی۔جوکووچ کا ویزا گزشتہ ہفتے میلبرن پہنچنے پر کورونا ویکسین کی شرائط پوری نہ کرنے پر منسوخ کر دیا گیا تھا۔ جوکووچ ا سٹریلین اوپن ٹینس ٹورنمنٹ میں شرکت کے لئے ا سٹریلیا پہنچے تھے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز) سربیا کے ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل جیت کر اپنے جذبات پر قابو نہ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.