MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ینگ ڈاکٹرز سے مذاکرات اور مسئلہ کا حل نکالا جائے،نواب رئیسانی

2 264

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(ویب ڈیسک)سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی نے ینگ ڈاکٹرز سے ایمرجنسی سروسز کے بائیکاٹ کا فیصلہ واپس لینے کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایمرجنسی سروسز سے عوام مشکلات کا سامنا کریگی، ینگ ڈاکٹرز سے مذاکرات اور مسئلہ کا حل نکالا جائے،پہیہ گول ہوتا ہے لیکن موجودہ حکومت تکون پہیے پر چل رہی ہے اس سے اندازہ لگا لیں حکومت چلے گی یا نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو اور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے احتجاجی کیمپ میں ڈاکٹروں سے اظہار کرتے ہوئے کیا۔

- Advertisement -

گزشتہ روز سابق وزیر علی بلوچستان نواب اسلم رہیسانی کی ینگ ڈاکٹرز کے کیمپ آئے اور ینگ ڈاکٹرز سے اظہار یکجہتی کی۔ اس موقع پر نواب اسلم رہیسانی کا ینگ ڈاکٹرز سے ایمرجنسی سروس ڈرا نہ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز پر جو تشدد ہوا ہے اس کی مذمت کرتے ہیں صوبائی وزیر صحت سے درخواست کرتے ہے کہ وہ ینگ ڈاکٹرز سے مزکرات کریں انہوں نے ینگ ڈاکٹرز سے گزارش کی کہ اپنا کال واپس لیں۔ اہمرجنسی سروس بند کرنے سے آپ عوام کو سزا دے رہے ہیں ۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے رہنماں نے نواب محمد اسلم رئیسانی کو تحفظات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ ہمیں ایمرجنسی سروس ڈرا کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ ہم مشاورت کرتے ہیں کے ہمیں کیا کرنا ہے۔ ہم نے صوبے بھر میں ایمرجنسی سروس بند کرنے کے لئے کمیٹیاں بنا دئیے ہیں۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعلی و رکن اسمبلی نواب اسلم رئیسانی نے کہا کہ سرکار نے اپنی خامیوں کا غصہ ڈاکٹرز پر اتارا ہے، ڈاکٹرز پر تشدد قابل مذمت ہے سرکار راستہ نکالے، صحافی کے سوال کہ حکومت چلے گی یا نہیں کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہیہ گول ہوتا ہے لیکن یہ حکومت تکون پہیے پر چل رہی ہے اندازہ لگا لیں حکومت چلے گی یا نہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.