MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاکستانی پیسر نسیم شاہ کا ٹی 20 بلاسٹ میں گلوسٹرشائر سے معاہدہ

1 261

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لندن(ویب ڈیسک)پاکستانی پیسر نسیم شاہ انگلش ٹوئنٹی 20 بلاسٹ ایونٹ میں گلوسٹرشائر کاو¿نٹی کا حصہ بنیں گے۔نوجوان بولر نسیم شاہ انگلش کاو¿نٹی کو چیمپئن شپ سیزن کے پہلے ہاف اور بلاسٹ کے گروپ مرحلے میں دستیاب ہوں گے، 18 سالہ نسیم اب تک 9 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

- Advertisement -

انھوں نے نومبر 2019 میں ا سٹریلیا کیخلاف ڈیبیو کیا تھا، وہ 2022 میں گلوسٹرشائر کے 3 غیرملکی کرکٹرز میں شامل ہوگئے ہیں، جن کی تصدیق کاﺅنٹی نے کردی ہے، اس میں دو پلیئرز تمام ایونٹس میں شریک ہوں گے۔ا سٹریلوی اوپنر مارکس ہیرس اور ظفرگوہر ضرورت کے مطابق کھیل میں شریک ہوں گے

جبکہ نسیم شاہ کے جانے پر انھیں مکمل کنٹریکٹ مل پائے گا۔ نسیم کو جون میں ویسٹ انڈیز سے سیریز میں پاکستانی اسکواڈ میں طلب کیے جانے پر جلد جانے کی اجازت بھی رہے گی۔رواں برس شاہین ا فریدی نے مڈل سیکس جبہ محمد رضوان نے سسیکس سے معاہدے کیے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز) پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر نے کاؤنٹی چیمپئن شپ میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.