MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کورونا کی پانچویں لہر، ضرورت پڑی تو سخت اقدامات کریں گے، اسد عمر

0 368

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر اسد عمر نے کورونا کی پانچویں لہر کے حوالے سے شہریوں کو تنبیہہ کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور سربراہ این سی او سی اسد عمر نے کہا کہ اسپتال میں مریضوں کا دباو کم ہونے پر پابندیاں نہیں لگائیں تاہم صورتحال مانیٹر کررہے ہیں، ضرورت پڑی تو سخت اقدامات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اومی کرون تیزی سے پھیل رہا ہے،

- Advertisement -

اسپتال کے نظام پر ماضی جیسا دباو نہیں لیکن عوام احتیاط کریں۔ میڈیا سے گفتگو میں اسد عمر نے اپوزیشن پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تین سال سے اپوزیشن ہمارے جانے کی تاریخیں دے رہی ہے، لگتا ہے یہ لوگ کلینڈر یاد رکھنے کے لیے مارچ کی تاریخیں دیتے ہیں، ہم پہلے بھی ایسی تاریخیں بھگتا چکے ہیں اب بھی یہ گزر جائیں گی۔وفاقی وزیر نے بلاول بھٹو کیمارچ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ کہیں یہ ستائیس فروری کی تاریخ بدل کر تیس فروری نہ دے دیں۔

خیال رہے کہ صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں یومیہ کورونا کیسز شرح 10 فیصد سے بھی تجاوز کرگئی، ملک کے سب سے بڑے شہر میں وبا کے کیسز کی شرح سوا 10 فیصد ہوچکی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزارتِ صحت کے حکام نے بتایا ہے کہ شہر قائد میں اومی کرون ویرینٹ کورونا کی دوسری قسموں کی جگہ لے رہا ہے جب کہ صوبائی دارالحکومت میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح 10 اعشاریہ 25 فیصد ہو گئی ہے،

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.