انوشکا شرما، جھولن گوسوامی کے کردار میں مداحوں کو متاثر کرنے میں ناکام
ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کی بیٹی کی پیدائش کے بعد سکرین پر فلم’چکدا ایکسپریس‘ کےساتھ واپسی سے مداح زیادہ متاثر نہیں ہوسکے۔انوشکا شرما اپنی نئی آنے والی فلم ’چکدا ایکسپریس‘ میں بنگالی کرکٹر جھولن گوسوامی کا کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ بھارتی عوام کو اس کردار کو نبھانے کے لیے اداکارہ کی جانب سے اپنایا گیا بنگالی لہجہ اور سانولی رنگت زیادہ متاثر نہیں کرسکی۔
- Advertisement -
چکدا ایکسپریس، جو کہ انوشکا کی تین سال کے بعد پہلی فلم ہے، فلم کے پہلے ٹیزر میں اداکارہ بھارت کی قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان جھولن کے کردار میں بنگالی لہجے میں بولتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔فلم کے ٹیزر کے آغاز پر اداکارہ کو کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ’کنٹو چنتا کورو نا یعنی (آپ پریشان نہ ہوں)‘۔ انٹرنیٹ صارفین کو انوشکا شرما کا بنگالی لہجہ پسند نہیں آیا اور سوشل میڈیا پر اداکارہ کے بنگالی لہجے کو (کرنج) یعنی(خوفناک) قرار دے دیا ہے
جبکہ ایک مشہور انسٹاگرام پیج ڈائیٹ سیبیا نے فلم میں کرکٹر جھولن گوسوامی کا کردار ادا کرنے کےلئے اداکارہ انوشکا شرما کے انتخاب پر تنقید کرتے ہوئے مشورہ دیا کہ ’ایک بنگالی اداکارہ اس کردار کے ساتھ زیادہ انصاف کرتی‘۔پیج کی جانب سے مزید لکھا گیا کہ’آئیے اس فلم کو (کونکنا سین شرما) کے ساتھ دوبارہ بنائیں کیونکہ پھر یہ فلم دیکھ کر دن بہترین ہوگا‘۔
[…] (مسائل نیوز)انوشکا شرما نے بھارتی میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وہ اکیلی […]