اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان سے معروف مذہبی سکالرمولانا طارق جمیل نے ملاقات کی، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم بحیثیت قوم صرف حضوراکرم کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ہی ترقی کرسکتے ہیں۔
- Advertisement -
مولانا طارق جمیل نے ریاست مدینہ کے فلاحی ماڈل کو نافذ کرنے کے ساتھ ساتھ تعلیمات نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں نوجوانوں کی کردار سازی پر زور دینےکے لیے وزیر اعظم کی کاوشوں کو سراہا۔
ملاقات میں نبی کریم کی قائم کردہ ریاست مدینہ کی بنیادی اقدار اور سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شاندار تعلیمات کی روشنی میں نوجوانوں کی کردار سازی کے لیے قومی رحمت اللعالمین اتھارٹی کے مجوزہ کردار سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔