MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ریکوڈک کامعاملہ پی ڈی ایم کے سطح پر اٹھائیںگے،مالک بلوچ

1 420

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (ویب ڈیسک)نیشنل پارٹی کے سربراہ وسابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے ریکوڈک سے متعلق مجوزہ معاہدے کومسترد کرکے ریکوڈک بچاﺅ تحریک چلانے کااعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ ان کیمرہ بریفنگ خود بہت پراسرار ہے نیشنل پارٹی چاہتی ہے کہ معاہدے سے متعلق بلوچستان کی عوام ،ارکان اسمبلی اور میڈیا کو اعتماد میں لیاجائے ،بی ڈی اے نے بلوچستان منرل رولز کوبار بار تبدیل کرکے ٹھیتان کمپنی کو فائدہ پہنچایا،1993ءمیں مائننگ لائسنس والے معاملے کو کریدا تو پتہ چلاکہ حکومت نے ایک لاکھ ایکڑ زمین 80کروڑ روپے میں ٹھیتان کو بیچا ہے

- Advertisement -

جو تاریخ میں نہیں ہواہے کچھ دوست اپنی ندامت کو چھپانے کیلئے بلیم گیم کھیل رہے ہیں کہ ڈاکٹرعبدالمالک نے گوادر میں معاہدے دستخط کئے ہیں نیشنل پارٹی ساحل وسائل کی محافظ ہے سی پیک معاہدے وفاقی حکومت نے کئے ہیں ڈاکٹرمالک نے نہیں ، ڈنڈے اور بندوق کی زور پر دلوں کو نہیں جیتا جاسکتا دلوں کو جیتنے کیلئے لوگوں کے احساسات کااحترام لازمی ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پارٹی رہنماءمیر رحمت صالح بلوچ، ڈاکٹر اسحا ق بلوچ،خیر بخش بلوچ، زبیر بلوچ،میر راحب بلیدی ایڈووکیٹ ،حاجی عطاءمحمد بنگلزئی ،علی احمد لانگوودیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہاکہ بلوچستان منرل رولز کو بار بار تبدیل کرکے بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ریکوڈک منصوبے پر کام کرنے وال کمپنی کو فائدہ پہنچایا جب لوگوں کو پتہ چلا کہ ریکوڈک سے بلوچستان کو کچھ نہیں ملنے والا تو لوگوں نے غصے کااظہار کیا اور یہ معاملہ ہائی کورٹ میں گیا جس کے بعد سپریم کورٹ میں گیا انہوں نے کہاکہ ریکوڈک کی بدقسمتی اس دن شروع ہوئی جب سپریم کورٹ نے اس کو منسوخ کیا حالانکہ جو جانے والے تھے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.