MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کوئٹہ سے دبئی کیلئے پرواز کا آغاز حکومت کے وعدوں کی تکمیل ہے، قاسم سوری

1 786

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(ویب ڈیسک)ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ کوئٹہ سے دبئی فلائٹس عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا، دبئی کے لئے پرواز کا آغاز حکومت کے وعدوں کی تکمیل ہے، پا کستان انٹر نیشنل ائیر لا ئن (پی آئی اے) کی عظمت کو رفتہ رفتہ بحال کریں گے یہ پاکستان کی پہچان اور فخر ہے۔ ان خیا لا ت کا اظہا انہوں نے گزشتہ روزانہوں نے کوئٹہ سے دبئی براہ راست کی فلائٹ سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کا کہنا تھا کہ دبئی فلائٹس کے لئے بلوچستان کی عوام کو پہلے کراچی جانا پڑتا تھا

- Advertisement -

مگر ہم نے صو بے کی عوام کا کو ئٹہ سے دبئی برا ہ راست فلا ئٹس کا دیرینہ مطا لبہ کے لئے کئے گئے وعدے کی تکمیل کر دی ہے انہوں نے کہا کہ کورونا کی عالمی وبائ نے زندگی کے تمام شعبوں کو متاثر کیا مگر پی آئی اے نے کورونا کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا بلکہ افغانستان سے پا کستانی شہریوں کی انخلا کے وقت بھی پی آئی اے فرنٹ لائن پر موجود تھی،انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی عظمت کورفتہ رفتہ بحال کریں گے کیو نکہ یہ پاکستان کی پہچان اور فخر ہے، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کا کہنا تھا

کہ کوئٹہ سے دبئی براہ راست فلائٹس کی افتتاح کر کے انہیں خوشی ہورہی ہے یہاں سے براہ راست دبئی سروس لوگوں کا مطالبہ تھاانہوں نے کہا کہ پی آئی اے نے سسٹم کو بہتر کردیاہے جہاز اب وقت پر اڑان برتے ہیں پی آئی اے کی اچھی کارکردگی کی وجہ سے لوگ ہمارا شکریہ ادا کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ کوئٹہ ائیرپورٹ پر نیا رن وے تعمیر ہو رہا ہے نئے رن وے کی تعمیر سے بڑے جہازوں کی یہاں لینڈنگ ممکن ہو سکے گی ہمیں پی آئی اے کی ترقی کی خوشی ہے بلکہاس کی مزید ترقی کی بلندیوں تک پہنچنے کے لئے بھی دعاگو ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.