موجودہ حکمرانوں کی موجودگی میں اس مملکت کا نہ نظریہ محفوظ ہے نہ جغرافیہ۔ مولانا حافظ حمداللہ
چمن(ویب ڈیسک)جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی رہنماء سابق سنیٹر ترجمان پی ڈی ایم مولانا حافظ حمداللہ کی مشہور علمی دینی درسگاہ گلشن شھید اسلام جامعہ دارالعلوم اسلامیہ چمن آمد مہتمم جامعہ جانشین شھیداسلام جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی رہنماء مولانا مفتی محمدقاسم ودیگر اساتذہ کرام نے استقبال کی اس موقع پر منتظمین جامعہ کی جانب سے دیئے گئے
- Advertisement -
استقبالیہ پاٹی سے مولانا حافظ حمداللہ اور مولانا مفتی محمد قاسم نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکمرانوں کی موجودگی میں اس مملکت کا نہ نظریہ محفوظ ہے نہ جغرافیہ اس نااہل حکمرانوں سے قوم کو نجات دلانے کے لیے شیخ الہند کے وارثین میدان عمل میں عملی جدوجھد کررہےہیں سیلکٹڈ عمران نیازی غلطیاں آپ کرتے ہیں اسلئے برائے مہربانی نااہلی کی ذمے داری قبول فرمائیں
اور پاکستانی عوام کی جان چھوڑیں استعفیٰ دیں ان شاءاللہ اسد عمر ملکی معیشت کی طرح اپنی پارٹی کو بھی تباہ و برباد کر دینگے پاکستان کی سب سے بڑی بدقسمتی یہی ہے کہ عمران جیسے ناہل لوگ اس ملک کے حکمران ہے مولانا فضل الرحمان کی سیاست ختم کرنے والے آج رو رہے ہے مگر چھوڑے گے نہیں جب تک اُن کو اپنے آقاوں تک نہ بھیج دے مولانا فضل الرحمان کی کوریج کا میڈیا پرپابندی لگائی
آج اسی میڈیاپر مولانا مولانا ہورہی ہیں انھوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے بیانیہ کو بلدیاتی انتخابات میں ووٹ دیدیا اب باقی اضلاع میں دوسرے مرحلے کے دوران ہونے والے الیکشن میں بھی قوم مہنگائی ، نالائقی اور عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف کتاب کو ووٹ دے جمہوریت بہتر انتقام ہے اس موقع پر جامعہ ھذا شیخ الحدیث استاد العلماء مولانا عبدالسلام مولانا خدائے دوست مولانا حافظ محمد قسیم مولانا مفتی محمدقاسم حقانی مولانا مفتی محمد مسلم عاجز مولانا قاری محمد اسلم علم یار مولانا شبیر احمد عثمانی مولانا حافظ عبدالعلی مولانا حافظ عبدالباری مولانا عبدالباقی قاری محمد عمرخان ودیگر بھی موجود تھے