اسلام آباد(ویب ڈیسک)اسلام آباد میں اومی کرون کا پہلا کیس سامنے آگیا۔ ذرائع این آئی ایچ کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں اومی کرون کا پہلا کیس سامنے انے کے بعد کنٹیکٹ ٹریسنگ کا عمل جاری ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ اسلام آباد کےشہری میں اومی کرون کی تصدیق ہوئی ہے
- Advertisement -
اور مریض کی بیرون ممالک کی کوئی ٹریول ہسٹری نہیں۔ذرائع کے مطابق اومی کرون کے مریض کی صرف کراچی کی ٹریول ہسٹری ہے اور مریض کی حالت خطرے سے باہر ہے۔واضح رہے
کہ پاکستان میں اومی کرون کے پہلے کیس کی تصدیق 13 دسمبر کو کراچی میں ہوئی تھی جہاں ایک خاتون وائرس سے متاثر ہوئی تھیں جو نجی اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد صحت یاب ہوئیں۔