MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

حکومت تعلیم کے فروغ اور بہتر تعلیمی سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھارہی ہے،مٹھاخان کاکڑ

0 301

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ژوب(ویب ڈیسک)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے معدنیات ومعدنی ترقی حاجی مٹھاخان کاکڑ نے کہا ہے کہ دور جدید میں تعلیم کے بغیر ترقی ناممکن ہے حکومت تعلیم کے فروغ اور بہتر تعلیمی سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھارہی ہے کرپشن کے جھوٹے الزامات لگانے والوں کو چیلنج کرتا ھوں کہ وہ ایک پائی ثابت کریں ایک سکیم پر دس بار پیسے نکلوانے کا دور گزر گیا عوام باشعور ہیں ان کو مذید گمراہ نہیں کیا جا سکتا ان خیالات کا اظہار انھوں نے جی ٹی۔اے کے زیر اہتمام سی ٹی ایس پی اور گلوبل ٹیچرز میں تعیناتی کے آرڈر تقسیم کر نے کی تقریب سے خطاب کرتے ھوئے

کیا تقریب سے ڈپٹی کمشنر رمضان پلال جی ٹی اے ضلعی صدر فتح خان مندوخیل جنرل سیکرٹری سید مشہود شاہ اور مولوی قاسم نے بھی خطاب کیا مقررین نے نئے تعینات ھونے والے اساتذہ کو مبارکباد دیتے ھوئے امید ظاہر کی کہ وہ بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے اپنے تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے اور اپنے فرائض ایمانداری سے سرانجام دیں گے انھوں نے کہا کہ شعبہ تعلیم پر کروڑوں روپے خرچ کیئے جارہے ہیں

- Advertisement -

بہت سے منصوبے مکمل کیے جا چکے اور بعض منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں سکولوں میں اساتذہ کی کمی پورا کرنے اور دیگر مسائل کے حل پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں 30 سالوں اور ساڑھے تین سالوں کے ترقیاتی اجتماعی منصوبوں کا موازنہ عوام خود کریں اور جاکر ہر شہری اسکا معائنہ کر سکتا ہے ہم نے عوام کے پیسے صرف پانچ افراد کے بندر بانٹ سے نکال کر عوام کے بنیادی اجتماعی کاموں پر خرچ کیا ہے اسلئے کچھ لوگوں کو تکلیف ہے اور بوکھلاہٹ کا شکار ہیں

اور جھوٹے پروپیگنڈا پر اتر آئے ہیں اکر مجھ سے روبرو مناظرہ کرے تقریب میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لعل جان موسی خیل ڈپٹی آفیسر ایجوکیشن شیخ موسی خان مندوخیل ڈی ڈی او عجب خان کاکڑ ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک نصیب اللہ کاکڑ چیئرمین زکو مولوی قطب دین خوستی جی ٹی اے نمائندوں بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماں اور اساتذہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

 

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.