MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مقامی خواتین کو مناسب ٹریننگ کیلئے ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں ، سید احسان شاہ

2 361

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(ویب ڈیسک)صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ نے کہا کہ محکمہ صحت حکومت بلوچستان کے پارٹنرز کے تعاون سے ماں اور بچوں کی شرح اموات پر قابو پانے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا کر خرچ رہی ہے۔خصوصا حمل اور زچگی کے دوران صوبے کے دور دراز علاقوں میں سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ افرادی قوت کی کمی نہیں ہے تمام اضلاع میں کام کرنے والی لیڈی ہیلتھ ورکرز جو ڈیوٹی سے غائب ہے

- Advertisement -

انکے خلاف جلد کاروائی عمل لائی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صوبائی پاپولیشن ٹاسک فورس (PPTF)کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا اجلاس میں سیکرٹری صحت نور الحق بلوچ ،سیکرٹری پی اینڈ ڈی عبداللہ نورزی ، سیکرٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افئیرز عمران گچکی ، ڈی جی پاپولیشن محمد گل ، ڈائریکٹر ہیلتھ صوبائی سربراہ ایم این سی ایچ پروگرام ڈاکٹر اسماعیل میروانی ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایم این سی ایچ پروگرام ڈاکٹر سرمد سعید خان ، ڈاریکٹر پبلک ہیلتھ، میڈیکل سپورٹ پروگرام کے صوبائی سربراہ ڈاکٹر طاہرہ کمال بلوچ ،

،صوبای سربراہ یو ایس ایڈ ڈاکٹر اعظم جان ،یو این ایف پی اے کے نمائندے ڈاکٹر ظفر خان، میڈیکل سپورٹ پروگرام کے فیض احمد بڑیچ سمیت بلوچستان بھر سے مختلف اداروں کے شرکا نے کثیرتعداد میں شرکت کی صوبائی ٹاسک فورس کے اس موقع پر اجلاس میں ماں اور بچے کی صحت ،زچگی کے دوران ہونے والی اموات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور صوبائی وزیر صحت کو مکمل طور پر بریفنگ دی گئی

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.