MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بلوچستان کے اپوزیشن جماعتوں کی خاموشی معنی خیز ہے،ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن

3 290

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (ویب ڈیسک)ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے حکومت بلوچستان کو 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم دیتے ہوئے آج ریڈ زون کی طرف ریلی نکالنے کا اعلان کردیا اور کہا ہے کہ اگر ینگ ڈاکٹرز کو روکنے یا ان پر کسی قسم کی تشدد یا لاٹھی چارج کیا گیا تو ہنگامی بنیادوں پر ایمرجنسی سروسز سے بائیکاٹ کیا جائے گا بلوچستان کے حکمران 28 دنوں سے اسلام آباد و کراچی کے یاترا پر ہے انہیں 28 دنوں میں ڈاکٹروں سے ملنے کا اتفاق نہیں ہوا بلوچستان کے اپوزیشن جماعتوں کی خاموشی معنی خیز ہے۔

- Advertisement -

ان خیالات کا اظہار ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے چیئرمین ڈاکٹر حفیظ مندوخیل نے پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف فیڈریشن کے مرکزی چیئرمین مالک شاہ سیکرٹری جنرل شاہد جان خٹک کے ہمراہ سول ہسپتال میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے حنیف لونی، ڈاکٹر یاسر اچکزئی، ڈاکٹر محبت خان، پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف فیڈریشن کے فضل الرحمان کاکڑ، ینگ نرسز ایسوسی ایشن بلوچستان کے صدر ملک عزیز کاکڑ،

نصیب عباسی و دیگر بھی تھے۔ ڈاکٹر حفیظ مندوخیل نے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز کے احتجاج کو ایک ماہ ہونے کو ہے اس وقت ہم بلوچستان کے ہسپتالوں میں سہولیات کے فقدان اور پرائیویٹائزیشن کے خلاف سراپا احتجاج ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان پسماندہ اور یہاں کے لوگ غریب ہیں لیکن بدقسمتی سے یہاں کے لوگوں کے ساتھ ہمیشہ ناروا سلوک روا رکھا گیا ہے اور اس ناروا سلوک کے خلاف و حق کی بات کرنے والے ڈاکٹروں کے ساتھ مجرموں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.