MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو گوادر پہنچ گئے

1 283

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

گوادر(ویب ڈیسک) صوبائی وزراءمیں سید احسان شاہ،میرظہور احمد بلیدی,،اکبراسکانی بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ گوادر پہنچ گئے،چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا کمشنر مکران ڈویڑن شبیر مینگل، ڈی ائی جی پولیس جاوید جسکانی، چئرمین گوادر پورٹ نصیر خان کاشانی، ڈاٹریکٹر جنرل ادارہ ترقیات مجیب الرحمٰن قمبرانی ڈپٹی کمشنر گوادر کپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ، اور ایس ایس پی گوادر طارق الہی مستوئی نے چیف سیکرٹری کا استقبال کیا،

- Advertisement -

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدس بزنجو گوادر کے ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت،غیر قانونی ماہی گیری اور ٹرالنگ کی روک تھام کے اقدامات کے اعلی سطحی جائیزہ اجلاس کی صدارت کرینگے، اجلاس میں غیر قانونی فشنگ،بارڈ ٹریڈ، چیک پوسٹ سمیت دیگر امور کے متعلق تبادلہ خیال ھوگا، اجلاس میں بلوچستان حق دو تحریک کے مطالبات ان کے حل سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا،وزیراعلیٰ کو گوادر تحریک کے مطالبات پر ہونے والی پیش رفت پر بھی بریفنگ دی جائیگی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.