MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کوئی بھی معاشرہ تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا،مبین خان خلجی

1 326

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (ویب ڈیسک) گورنمنٹ بوائز ہائرسیکنڈری سکول سٹاف کالج کوئٹہ میں ایک پروقار سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد،گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری سکول سٹاف کالج کوئٹہ کینٹ میں سالانہ رزلٹ تقریب مہمانان وزیر سائنس، ٹیکنالوجی و انفارمیشن مبین خان خلجی،CEO بیک بلوچستان نظام الدین منیگل،ڈویڑنل ڈائریکٹر کوہیٹہ سید کلیم اللہ شاہ،ڈائریکٹر بیورو آف کریکولم سیعد احمد خان،سیسا کے مرکزی صدر قاسم خان کاکڑ و صوبائی قائدین،ایڈیشنل ڈائریکٹر نصیر الدین توخی،ڈپٹی ڈائریکٹر زلخہ کریم،ڈی ڈی او چلتن ٹاو¿ن عابدہ کاکڑ،ہیڈ مسٹریس گرلز ہائی سکول سٹاف کالج میمونہ فہیم،

- Advertisement -

چیئرمین کنٹونمنٹ بورڈ حاجی بشیر احمد و کونسلران شفیق بھٹی،انیس بھٹی، PTSMC کے چئرمین حاجی صاحب جان آغا نے سکول کے طلباءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسان تعلیم کے بغیر نہ ڈاکٹر بن سکتے اور نہ انجنیر اور نہ دیگر شعبوں میں مقام بنا سکتے سب سے پہلے تعلیم حاصل کرنا ہر شہری پر فرض ہے چونکہ دنیائی تعلیم انسان کو معاشرے میں تہذیب شعور اور باعزت مقام دیتی ہے بلاشبہ موجودہ دور میں تعلیم کی اہمیت سے کوئی بھی انکار نہیں کرسکتا اور کوئی بھی معاشرہ تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا موجودہ صدی علم اور ٹیکنالوجی کی صدی ہے

یہ ایک حقیقت ہے جو قوم تعلیم کو اپنی زندگی کا حصہ بناتی ہے تو ان کی زندگی میں تہذیب و شائستگی اور معاشی ترقی ان کا مقدر بن جاتی ہے اگر ہم عام طور پر مشاہدہ کرے کہ اگر ایک گھرانے کے سارے افراد ان پڑھ ہوں تو ان کا رہن سہن بات چیت اور اٹھنے بیٹھنے کا انداز اور ایک پڑھے لکھے گھرانے سے بالکل مختلف نظر آئے گا طلبائ آپ اپنی تعلیم محنت و لگن سے جاری رکھے کہ وہ دن بھی دور نہیں ہوگا کہ کامیابی آپ کے قدم چومے گی اساتذہ کرام کو مہذب معاشرے میں ایک اہم مقام حاصل ہے اور معاشرے کی مثبت تشکیل میں اساتذہ کرام کے کردار سے کوئی بھی انکار نہیں کر سکتا استاد حیثیت ایک لیڈر کی ہوتی ہے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فہیم خان کا کہنا ہے کہ جس دن قومی اسمبلی گیا وزیر داخلہ راناثناء […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.