پڑوسیوں کے کپڑے واپس نہ کرنے والی بیوی پر شوہر نے طلاق کا مقدمہ کردیا
قاہرہ(ویب ڈیسک ) مصر کے ایک شہری نے مقامی عدالت میں اپنی بیوی سے طلاق کےلیے مقدمہ کردیا ہے کیونکہ وہ پڑوسیوں سے کپڑے مانگ کر پہنتی ہے اور واپس نہیں کرتی۔وہ اپنے پڑوسیوں سے کپڑے مانگ کر پہنتی ہے لیکن کبھی واپس نہیں کرتی۔ یہی نہیں بلکہ کپڑے واپس مانگنے والے پڑوسیوں کے ساتھ اس نے مار پیٹ بھی کی۔اخبار ”گلف نیوز“ کے مطابق، اس 30 سالہ مصری شخص کی بیوی 22 سال کی ہے جو ایک عجیب و غریب عادت میں مبتلا ہے۔اس شخص کو، جس کا نام خبر میں نہیں بتایا گیا، اپنی بیوی کی حرکتوں کا اس وقت پتا چلا کہ جب ایک پڑوسن نے اسے سرِ راہ روک کر ساری بات بتائی۔.
- Advertisement -
جب اس نے کپڑے واپس کرنے پر اصرار کیا تو اس کی بیوی نے پڑوسن کو زد و کوب کیا لیکن کپڑے واپس نہیں کیے۔بعد ازاں ایسی ہی شکایت دوسری پڑوسن نے بھی کی اور بتایا کہ اس شخص کی بیوی، پڑوسن سے اس کی بیٹی کے کپڑے مانگ کر لے گئی تھی جو اس نے اب تک واپس نہیں کیے ہیں۔”میں نے اپنی بیوی سے پوچھا تو یہ شکایت درست ثابت ہوئی۔ پھر میں نے اسے نئے کپڑے بھی لا کر دیئے لیکن اس نے اپنی عادت تبدیل نہیں کی،“ اس شخص نے گلف نیوز کو بتایا۔
پڑوسن نے دھمکی دی کہ اگر اس شخص نے اپنی بیوی کو نہیں روکا تو وہ پولیس میں اس کے خلاف رپورٹ درج کرا دے گی۔اخرکار اپنی بیوی کی ان ہی حرکتوں سے تنگ اکر شوہر نے اس کے خلاف مقامی عدالت میں طلاق کا مقدمہ دائر کردیا ہے۔عدالتی کارروائی میں تاخیر کی وجہ سے وہ شخص اب تک فیصلے کا منتظر ہے اور اپنی بیوی کے ہاتھوں مسلسل پریشان بھی ہے۔