MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

انصاف کی فراہمی کے نظام میں وکلاءکا اہم اور کلیدی کردار ہے۔ جسٹس نعیم اختر افغان

1 643

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(ویب ڈیسک)چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان جناب جسٹس نعیم اختر افغان نے گزشتہ روز بلوچستان ہائی کورٹ کے آڈیٹوریم میں وکلاءکو قانونی اخلاقیات اور قانون کی حکمرانی پر لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ انصاف کی فراہمی کے نظام میں وکلاءکا اہم اور کلیدی کردار ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے وکلاءپر زور دیا کہ وہ قانونی اخلاقیات کے اصولوں پر عمل پیرا ہو کرعدالتوں میں مکمل تیاری کے ساتھ پیش ہوں اور عدالتوں کی بھرپور قانونی معاونت کریں تاکہ سائلین کو انصاف کی جلد فراہمی ممکن ہو۔ انہوں نے وکلاءپر زور دیا کہ وہ مقدمات کے غیر ضروری التواءسے گریز کریں۔

چیف جسٹس نے مزید کہا کہ قانون کی حکمرانی قائم کرنے کےلئے عام آدمی سے لیکر کسی بھی ادارے سے وابستہ شخص جس کو قانون نے اختیار دے رکھا ہے ذمہ دار ہے۔ عام شہری پر لازم ہے کہ وہ بطور سائل سچائی کی بنیاد پر اور درست حقائق کے ساتھ عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائے۔مختلف اداروں سے وابستہ افراد پر بھی لازم ہے کہ وہ قانون کی حکمرانی کےلئے رولز کے مطابق فیصلہ کریں اور کسی قسم کا امتیاز نہ برتیں۔ چیف جسٹس نے مزید کہا کہ قانون سے کوئی بھی شخص بالا تر نہیں ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.