MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سانحہ سیالکوٹ کیس میں گرفتار ملزمان کا ٹرائل جیل میں کروانے کا فیصلہ

0 304

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سیالکوٹ (ویب ڈیسک ) : سانحہ سیالکوٹ کیس میں گرفتار ملزمان کا ٹرائل جیل میں کروانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں تشدد کے بعد نذر آتش کیے جانے والے سری لنکن شہری کے قتل کا مقدمہ جیل میں چلایا جائے گا۔ ان ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج اور موبائل کالز ڈیٹا کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بھی سانحہ سیالکوٹ کے ملزمان کے خلاف جلد از جلد کارروائی کرنے اور انہیں

- Advertisement -

فوری سزا دلوانے کا حکم دیا تھا۔ اس کے علاوہ پولیس حکام کوجلد از جلد چالان مکمل کرکے عدالت میں جمع کروانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تاحال گرفتار کیے گئے ملزمان میں 34 مرکزی ملزم شامل ہیں۔جبکہ گذشتہ دنوں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ یہ پاک فوج کی 245 ویں کورکمانڈرز تھی۔ کانفرنس کے دوران عالمی اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ ملزمان کا ٹرائل جیل میں کروانے کا یہ فیصلہ امن وامان کی صورتحال کے باعث کیا گیا ہے۔

پراسیکیوشن اور پنجاب حکومت کے اجلاس میں ملزمان کے جیل ٹرائل کا فیصلہ کیا گیا۔جیل انتظامیہ کو انتظامات مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں۔اس دوران کورکمانڈرز نے سیالکوٹ واقعے پر نوٹس لیتے ہوئے ایسےعناصرکے خلاف زیرو ٹالرنس کا اعادہ کیا اور ملک سےانتہاپسندی اوردہشت گردی کےخاتمے کا عزم بھی کیا گیا۔ واضح رہے کہ تین دسمبر کو سیالکوٹ کے علاقہ وزیرا?باد میں قائم فیکٹری کے غیرملکی منیجر پرانتھا کمار کو ملازمین نے وحشیانہ تشدد کرکے قتل کیا اور لاش کو کھینچ کر چوک تک لائے، جس کے بعد جنونی ہجوم میں شامل مشتعل افراد نے سری لنکن شہری کی لاش کو نذر ا?تش کردیا تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.