ہمیں تخلیقی صلاحیتوں کو بڑھانے کی ضرورت ہے،اسد اللہ بلوچ
کوئٹہ (ویب ڈیسک )صوبائی وزیر زراعت میر اسداللہ بلوچ نے کہا ہے کہ ملازمین کی اپ گریڈیشن سے متعلق کیسز میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے زراعت جیسے شعبے کسی بھی ملک کی ترقی کیلئے ضروری ہے ہمیں تخلیقی صلاحیتوں کو بڑھانے کی ضرورت ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے محکمانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے
کیا گزشتہ روز محکمہ زراعت وامداد باہمی کے ترجمان کے مطابق میر اسداللہ بلوچ کو ڈائریکٹر جنرل زراعت توسیع مسعود بلوچ نے سیر حاصل اور تفصیلی بریفنگ دی سیکرٹری زراعت اُمید علی وڈائریکٹرز راعت توسیع بھی اس موقع پر موجود تھے بریفنگ کے دوران صوبائی وزیر نے موقع بہ موقع مختلف ضروری احکامات دیئے پچھلے سالوں کے دوران زرعی ٹیکنالوجی کے زمیندار تک پہنچانے کیلئے جو اقدامات اور منصوبہ بندی کی گئی
- Advertisement -
اس کی رپورٹ طلب کی نیز مختلف حکومتی زرعی فارمون اور زرعی مارکیٹوں کی بہتری اور فعالی کیلئے سیکرٹری زراعت کو دورے کرنے کا مشورہ دیا اس موقع پر وزیر زراعت نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جن ملازموں کو اگلے گریڈ میں ترقی ہوسکتی ہے ان کے کیس ایک ماہ کے اندر بھیج دیئے جائیں
تاکہ کسی کے ساتھ ناانصافی وتاخیر نہ ہوبریفنگ کے بعد صوبائی وزیر زراعت نے آفسران سے خطاب میں زور دیا کہ غریب عوام اور زمیندارون کا ہم سب پر حق ہے کہ ہم سب ملک کر مخلصانہ کوشش کریں زرعی افسران دفتروں سے نکل کر کھیتوں تک پہنچیں اور اپنے علم وتجربے کو زہنوں سے زمینوں پر منتقل کریں تاکہ غریب زمیندار کی پیداوار بھی بڑھے اور منافع بھی بڑھے