MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

حکومت صوبے کے تمام کھلاڑیوں کو ہر سطح پر بھرپور سپورٹ کرےگی،وزیراعلیٰ بلوچستان

2 380

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (ویب ڈیسک) وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ صوبے میں باصلاحیت کھلاڑیوں کو سامنے لانے کے لئے جلد چیف منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا حکومت صوبے کے تمام کھلاڑیوں کو ہر سطح پر بھرپور سپورٹ کرے گی ملک اور صوبے کا نام روشن کرنے والے صوبے کے کھلاڑی ہمارا فخر ہیں

اور انہیں ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کریں گے جس سے ان کی صلاحیتیں مزید نکھر کر سامنے آئئیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے روس میں بین الاقوامی کک باکسنگ مقابلوں میں گولڈ اور سلور میڈل حاصل کرنے والے بلوچستان کے کھلاڑیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ جنہوں نے یہاں ان سے ملاقات کی۔ صوبائی وزیر کھیل عبدالخالق ہزارہ صوبائی وزیر میر ظہور احمد بلیدی اور سیکریٹری کھیل میر عمران گچگی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

- Advertisement -

ملاقات میں صوبے میں مجموعی طور پر کھیلوں کی ترویج، کک باکسنگ کے فروغ سمیت صوبے میں 34 ویں قومی کھیلوں اور مقابلوں کے انعقاد اور اس حوالے سے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلی نے وفد میں شامل کھلاڑیوں کو بین الاقوامی مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی شاندار کارکردگی کی بدولت ملک اور صوبے کا نام عالمی سطح پر اجاگر ہوا ہے

جو یقینا قابل ستائش ہے اور آنے والے کھلاڑی بھی آپکے نقش قدم پر چلیں گے انہوں نے کہا کہ کھیل معاشرے میں صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دیتے ہیں اور ہم اپنے کھلاڑیوں کو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرنا چاہتے ہیں جہاں وہ اپنی دلچسپی کے مطابق کسی بھی کھیل کا انتخاب کرتے ہوئے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.