اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ انتہاء پسندی کسی ایک جماعت کا مسئلہ نہیں ، تمام سیاسی رہنما انتہائی پسندی کی حساسیت سے آگاہ ہیں ، سیالکوٹ واقعہ پر ہم سب متحد ہیں ،پاکستان کی 22 کروڑ آبادی میں معتدل مزاج کے لوگ ہیں، یہی پاکستان کے آگے بڑھنے کی امید ہے،سیاست تب ہوگی جب ہمارے ہاں امن و امان ہوگا، سیاست اور جمہوریت کے لئے امن ضروری ہے،
- Advertisement -
کامیاب جوان سپورٹس ڈرائیو پروگرام میں 15 سے 25 سال کے نوجوان شامل ہیں،وزیراعظم مشعل جلا کر سپورٹس میلے کا آغاز کریں ۔ اتوار کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ سیالکوٹ واقعہ پر ہم سب متحد ہیں۔ انہوںنے کہاکہ انتہاءپسندی کسی ایک جماعت کا مسئلہ نہیں، تمام سیاسی رہنما انتہاءپسندی کی حساسیت سے آگاہ ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان کی 22 کروڑ آبادی میں معتدل مزاج کے لوگ ہیں،
یہی پاکستان کے آگے بڑھنے کی امید ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے سری لنکا کی قیادت کو ٹیلیفون کر کے سانحہ پر افسوس کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان کے عوام اور سیاسی قیادت نے سانحہ پر ردعمل کا اظہار کیا، بحیثیت قوم ہم انتہاءپسندی سے نمٹنا چاہتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ احسن اقبال، مصطفی نواز، مولانا فضل الرحمان کا سانحہ پر ردعمل اس بات کا اظہار ہے کہ ہمارے ہاں ایسی سیاسی لیڈر شپ موجود ہے جسے اس خطرے کا احساس ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان ایک پروگریسو ملک ہے، ہمارے ادارے اور جمہوریت مضبوط ہیں۔