MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ہرنائی کے تمام بنیادی مسائل کاحل اولین ترجیحی ہے، نور محمد دمڑ

2 316

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(ویب ڈیسک ) بی اے پی کے مرکزی رہنماءصوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ ضلع ہرنائی میرا حلقہ انتخاب کا حصہ ہے ضلع ہرنائی کے تمام بنیادی مسائل کا حل میرااولین ترجیحی ہے ، سیکرٹریٹ ملازمین سمیت صوبے کے تمام ملازمین کے جائز مسائل حل کرنے کےلئے ہرممکن کوشش کرینگے ان خیالات کااظہار انہوں نے سول سیکرٹریٹ

 

ملازمین کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب اور ہرنائی بچاﺅ تحریک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ سے ایم پی اے ہاسٹل کوئٹہ میں ہرنائی بچا¶ تحریک کے عہدیداران نے ملاقات کی اور ضلع ہرنائی کو درپیش اجتماعی مسائل کے حل کے حوالے سے تفصیلی ملاقات کی صوبائی وزیر حاجی

 

- Advertisement -

نورمحمد خان دمڑ نے ہرنائی بچا¶ تحریک کے عہدیداران کی جانب سے پیش کردہ ضلع ہرنائی کے بنیادی مسائل کے حل کےلئے ہرممکن کوشش کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ہرنائی و زیارت میرا حلقہ انتخاب ہے حلقہ کے دونوں اضلاع کے مسائل حل کرنے کےلئے ہرفورم پر آواز بلند کی ہے اور کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ ہرنائی بچا¶ تحریک نے جو 47مطالبات کے حل کےلئے احتجاج ریکارڈ کیا ہے یہ تمام مطالبات جائز اور حل طلب ہے ان مسائل میں سے بعض پر تو

 

عملدرآمد ہوچکا ہے اور بعض مسائل زیرغور ہے ضلع ہرنائی کے تمام مسائل کے حل کےلئے وزیراعلی بلوچستان کا اسلام آباد سے واپسی پر ہرنائی بچا¶ تحریک کے عہدیداران کے ہمراہ ضلع ہرنائی کے عوام کے اجتماعی مسائل پر تفصیلی ملاقات کرکے ضلع ہرنائی کے عوام کے مسائل حل کرنے کی کوشش کرینگے اور ضلع ہرنائی کے مسائل کے حل کے حوالے سے ہرفورم پر آواز اٹھاﺅنگا ضلع ہرنائی میرا حلقہ انتخاب کا حصہ ہے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.