کوئٹہ (ویب ڈیسک)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ ترقیاتی کامو ں کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے تمام سیاسی جماعتیں ہمارے لیے قابل احترام ہیں کوئٹہ میں گیس پریشر کے حوالے سے وزیر اعظم نے یقین دہانی کر ائی ہے کہ سریاب روڈ منصوبے کو جلد مکمل کیا جائے گا کوئٹہ میں ایسا ماسٹر پلان لانا چاہتے ہیں کہ جس سے کوئٹہ شہر کا نقشہ ہی بدل جائے ان خیالات کا اظہار انہو ں نے گزشتہ شب کوئٹہ شہر بیغرپروٹوکول دورے کے
- Advertisement -
موقع پر میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کیاایک سوال کے جو اب میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ عوام کوئٹہ شہر میں صفائی کے حوالے سے تعاون کر ے تاکہ ہم کوئٹہ شہر کو ایک مر تبہ پھر لیٹل پیرس بناسکے انہو ںنے کہا کہ کوئٹہ شہر کے کونے کو نے کا دوراہ کرونگاترقیاتی کامو ں کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں کرینگے ترقیاتی منصوبوں میں سست روی کے بجائے کام تیز کیا جائے تاکہ کوئٹہ کے عوام کو شہر میں ان کے مسائل حل ہو ں کوئٹہ مسائلستان بنا ہو ا ہے اس سے قبل وزیر اعلیٰ نے جو ائنٹ روڈ،سریاب روڈ کا دوراہ کیا وزیر اعلیٰ
کا کانوائے ٹریفک روکے بغیر گھومتا رہا شہر میں شہر میں صفائی اور ٹریفک کی صورتحال کا جائزہ لیا وزیر اعلیٰ بلوچستان نے سریا ب ،لینک بادینی روڈ کا بھی دوراہ کیا وزیر اعلیٰ نے سریاب روڈ کی تعمیر جلد ازجلد مکمل کرنے کی ہدایت کی وزیر اعلیٰ نے سرکاری کالج کی زیر تعمیر بلڈینگ سیاسی جماعت کے جھنڈو ں کا نو ٹس لیا انہو ںنے کہاکہ سرکار کے فنڈ سے بننے والے عمارتوں پر پاکستان کے جھنڈے لگنے چاہیں