MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

شرح تعلیم میں اضافے کیلئے پرائیویٹ سیکٹر کا کردار لائق تحسین ہے،نور محمد دمڑ

0 293

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

زیارت (ویب ڈیسک)بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماءصوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ شرح تعلیم میں اضافے کیلئے پرائیویٹ سیکٹر کا کردار لائق تحسین ہے، سرکاری تعلیمی اداروں کی فعالی کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے ساتھ ہرممکن تعاون کرونگا صوبائی وزیر خزانہ نے سکول کے پرنسپل کےلئے نقد 2 لاکھ روپے دینے اور بچوں کو سکول وین دینے کااعلان کیا ان خیالات کااظہار انہوں زیارت کے علاقے کواس میں الحرمین پبلک سکول کا سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا

- Advertisement -

سکول آمد پر سکول انتظامیہ اور بچوں نے صوبائی وزیر کا استقبال کیا اور گلدستہ بھی پیش کیا صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے الحرمین پبلک سکول کے پرنسپل حاجی نذیر دوتانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ موصوف کا اپنے علاقے پر ایک بہت بڑا احسان ہے جوکہ اپنی مدت آپ کے تحت اپنے علاقے میں علم کی روشنی پھیلانے میں مصروف عمل ہے اور مستقبل کے معماران قوم کو زیور تعلیم سے آراستہ کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ انتہائی کم وسائل سے

 

اتنے بڑے تعلیمی ادارے کوقیام کیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ بحیثیت حلقے کا نمائندہ ہمارا بھی فرض بنتا ہے کہ ہم ایسے شخصیات کی بھرپور حوصلہ افزائی کرے صوبائی وزیر نے پبلک سکول کےلئے نقد 2لاکھ روپے اور سکول کے بچوں کےلئے سکول وین دینے کا اعلان کیا صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کہ نجی تعلیمی ادارے تعلیم کے شعبے میں حکومت کا ہاتھ بٹارہے ہیں اور شرح تعلیم میں اضافے کیلئے پرائیویٹ سیکٹر کا کردار لائق تحسین ہے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.