MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

لاہور کی عدالت کا بڑا فیصلہ شہباز گل کے وارنٹ گرفتاری جاری

0 582

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)سیشن کورٹ لاہور نے وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔نجی ٹی وی کے مطابق سیشن کورٹ لاہور میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ایڈیشنل سیشن جج حسنین اظہر نے سماعت کی۔نجی کمپنی نے شہباز گل کے خلاف دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔ سیشن کورٹ نے شہباز گل کی عدم پیشی پر قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ عدالت نے حکم دیا کہ شہباز گل یکم نومبر کو ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوں۔عدالت نے یہ بھی حکم دیا کہ شہباز گل 30 ہزار کے ضمانتی

- Advertisement -

مچلکے جمع کروائیں۔عدالت کی جانب سے شہباز گل کے وارنٹ گرفتاری عدالت میں عدم پیشی کے باعث جاری کیے گئے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.