MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

فضائی حدود کے استعمال پر پاک امریکا معاہدہ ہوگیا?

0 279

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

واشنگٹن (مسائل نیوز)افغانستان میں فوجی آپریشن کے لیے فضائی حدود کے استعمال پر امریکا اور پاکستان معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔تاہم پاکستان نے ایسے کسی معاہدے کی تردید کی ہے۔

- Advertisement -

امریکا کے سرکاری نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق جوبائیڈن انتظامیہ نے امریکی اراکین کانگریس کو پاکستان کے ساتھ ہونے والے سمجھوتے سے آگاہ کر دیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے فضائی حدود کے استعمال کے بدلے امریکا سے انسداد دہشتگردی کے لیے امداد کی فراہمی کے ایم او یو کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔امریکی نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ پاکستان نے فضائی حدود کے استعمال کے بدلے بھارت سے تعلقات کے معاملے میں مدد کی بھی خواہش ظاہر کی ہے۔

تاہم پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان اور امریکا کے مابین کسی معاہدے پر بات چیت نہیں ہو رہی۔پاکستان اور امریکا کا علاقائی سلامتی اور انسداد دہشتگردی پر دیرینہ تعاون ہے اور اس حوالے سے پاکستان اور امریکا کے درمیان باقاعدہ مشاورت جاری ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.