پاکستانی شوبز اداکارہ مایا علی کی بولڈ انداز میں وائرل تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت تنقید
لاہور( مسائل نیوز)پاکستانی شوبز اداکارہ مایا علی کی بولڈ انداز میں وائرل تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت تنقید کی جارہی ہے۔
گزشتہ روز اداکارہ مایا علی کی جانب سے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے چند تصاویر شیئر کرائی گئیں تھیں جو کہ ان کے حال ہی میں ہوئے بولڈ شوٹ کی تھیں۔
وائرل ہونے والی ایک تصویر میں اداکارہ کو بولڈ اور ویسٹرن انداز میں دیکھا جاسکتا ہے ، اداکارہ نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ’آنکھیں کبھی خاموش نہیں رہتیں’۔
- Advertisement -
دوسری تصویر میں بھی ادکارہ مایا علی کو ایک بولڈ انداز میں بارش میں بھیگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا ہے کہ ’ برسات میں برستی بوندوں کی آواز سنو‘۔
علاوہ ازیں ایک اور تصویر میں اداکارہ نے اپنی جیکٹ کو کھولا اور بعد میں بنائی گئی تصویر میں اس کو اتارا ہوا ہے، اس تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ’ یہ اس بارے نہیں کہ یہ کیسی نظر آتی، یہ اس بارے ہے کہ آپ چیزوں کو کس نظر سے دیکھتے ہیں’۔
تصاویر کے وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت تنقید کی جارہی ہے، ایک صارف نے برا بھلا کہتے نامناسب الفاظ استعمال کرتے ہوئے پاکستانی اداکاراؤں پر کڑی تنقید کی۔
[…] مکرمہ (مسائل نیوز)معروف پاکستانی اداکارہ مایا علی نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔انسٹاگرام پر خانہ کعبہ سے […]
[…] پاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں میں نئے اضافے پر شوبز اداکارہ مایا علی نے ردِعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ ایک بار ہی جان لے […]