MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

نیوزی لینڈکرکٹ ٹیم کی 18سال بعد پاکستان آمد، پنجاب کابینہ نے پاک نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز کی سکیورٹی کے لئے آرمی اور رینجرز طلب کرلی

1 651

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

(مسائل نیوز)نیوزی لینڈکرکٹ ٹیم کی 18سال بعد پاکستان آمد، پنجاب کابینہ نے پاک نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز کی سکیورٹی کے لئے آرمی اور رینجرز طلب کرلی ۔ تفصیلات کے مطابق پاک آرمی اور رینجرز کے دستے لاہور اور راولپنڈی تعینات ہونگے۔کیویزکرکٹ ٹیم کے کھلاڑی چارٹرڈفلائٹ کے ذریعے پاکستان پہنچی ہے، پاکستانی ٹیم بھی اسلام آباد پہنچ چکی ہے۔نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کے دورے کے دوران ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیم کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 17 ستمبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، تینوں ون ڈے میچ راولپنڈی جبکہ تین ٹی 20 میچز لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلیں جائیں گے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی سکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات ، ٹریفک پولیس اور لاہور پولیس کی اضافی ڈیوٹیاں لگائی جائیں گی۔ یہ بھی پڑھیں: بوائے فرینڈ کیساتھ فرار ہونیوالی 11 ویں جماعت کی طالبہ کی دردناک موت

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.