کوئٹہ( پ ر) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کی سابق رکن صوبائی اسمبلی محترمہ عارفہ صدیق نے اپنے بیان میں سابق گورنر بلوچستان ریٹائرڈ جسٹس امان اللہ خان یاسین زئی کے وومن یونیورسٹی سے متعلق میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو پر شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جسٹس ریٹائرڈ امان اللہ خان یاسینزئی نے وومن یونیورسٹی کے حوالے سے سنگین الزامات عائد کئے ہیں
- Advertisement -
امان اللہ خان یاسینزئی ایک نہایت ذمہ دار اور معتبر شخصیت کے مالک ہیں وہ صوبے گورنر اور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس رہے ہیں یونیورسٹی میں قوم کی بیٹیاں زیر تعلیم ہیں سابق گورنر کے الزامات باعث تشویش ہے اور نا صرف والدین بلکہ صوبے تمام باشندوں کے لئے پریشان کن ہے ۔بےان مےں کہا گےا ہے کہ ان کے بےان کی روشنی مےں فوری تحقیقات کرائی جائیں اور اعلیٰ عدلیہ ان سنگےن الزامات کا فی الفور نوٹس لےں۔