MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سرکاری ملازمین حکومت کے انتظامی ڈھانچے میں ریڑھ کی ہڈی کے حیثیت رکھتے ہیں،اسپیکر قومی اسمبلی

1 575

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (ویب ڈیسک)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ ملازمین حکومتی انتظامی ڈھانچے کا بنیادی جزو ہیں ان پر پارلیمنٹ سے منظور کیے جانے والے قوانین اور عوامی فلاح کے لیے حکومت کی جانب سے واضع کی جانے والی پالیسیوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے خیبرپختونخوہ سروسز اکیڈمی میں زیر تربیت پروینشل منیجمنٹ سروس کے افسران کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جہنوں

- Advertisement -

نے پیر کے روز پارلیمنٹ ہاؤس میں اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کی۔ اسپیکر نے زیر تربیت افسران پر دیانت داری، لگن اور خلوص نیت سے فرائض کی سر انجام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جو ملازمین پوری دیانتداری اور لگن سے اپنے فرائض کو سر انجام دیتے ہیں انہیں سکون قلب حاصل ہوتا ہے اور عزت ملتی ہے۔انہوں نے افسران کو سیرت النبی کا مطالعہ کرنے اور فرائض کی سر انجام دہی میں سیرت النبی سے رہنمائی حاصل کرنے کا کہا۔ اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ سرکاری ملازمین اپنے عہدوں سے بالاتر ہو کر مثبت سوچ کے ساتھ اپنی توانائیاں عوام کو ریلیف پہنچانے، ان کو درپیش مسائل کو حل کرنے اور ملک کو اقوام عالم میں ایک باوقار مقام دلانے کے لیے صرف کریں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.