نوجوان پروڈیوسروںاورہدایتکاروں نے فلم انڈسٹری کی بحالی کا بیڑہ اٹھا رکھا ہے ‘ ماروا حسین
لاہور (ویب ڈیسک) نامور اداکارہ ماروا حسین نے کہاہے کہ نوجوان پروڈیوسروں اورہدایتکاروں نے فلم انڈسٹری کی بحالی کا بیڑہ اٹھا لیا ہے اور مجھے امید ہے کہ ہم جلد اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر لیں گے ، فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے اتحاد قائم کر کے کاوشیں کی جائیں جس کے مثبت اور دورس نتائج برآمد ہوں گے۔ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ
- Advertisement -
نے کہا کہ ہماری فلم انڈسٹری بھی تبدیلی کے دور سے گزر رہی ہے اور نئے رجحانات سامنے آرہے ہیں ، کامیابی حاصل کرنے کے لئے بھرپور محنت کے بعد نتائج کے حصول کیلئے صبر کرنا ہوگا ۔ہماری انڈسٹری جس نہج پر پہنچ چکی ہے اس کی ایک یا دو سال میں واپسی ممکن نہیں بلکہ بلا تعطل محنت کرنا ہوگی ۔