MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سعودی عرب میں عام تعطیل کا اعلان

0 6

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ریاض(مسائل نیوز) سعودی عرب کی وزارت افرادی قوت نے اعلان کیا ہے کہ 22 فروری 2026 کو مملکت میں یوم تاسیس کے موقع پر عام تعطیل ہوگی۔ یہ تعطیل سرکاری، نجی اور غیر منافع بخش شعبوں کے تمام اداروں پر لاگو ہوگی۔

سعودی میڈیا کے مطابق، شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے 27 جنوری 2022 کو پہلی سعودی ریاست کے قیام کے دن کو یوم تاسیس کے طور پر منانے کا شاہی فرمان جاری کیا تھا۔ تاریخی دستاویزات کے مطابق پہلی سعودی ریاست تقریباً 300 سال قبل قائم ہوئی تھی۔

- Advertisement -

سعودی عرب کا یوم وطنی ہر سال 23 ستمبر کو منایا جاتا ہے۔ یہ دن تیسری سعودی ریاست کے قیام کی خوشی میں منایا جاتا ہے، جس کا اعلان شاہ عبدالعزیز آل سعود نے 23 ستمبر 1932 کو کیا تھا۔

مملکت بھر میں یوم تاسیس پر مختلف تقریبات، ثقافتی پروگرام اور عوامی تقریبات بھی منعقد کی جاتی ہیں تاکہ سعودی عرب کی تاریخ اور ثقافت کو اجاگر کیا جا سکے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.