MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

رواں سال کا پہلا سورج گرہن آج، پاکستان میں نظر نہیں آئے گا

0 9

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) رواں سال 2026 کا پہلا سورج گرہن آج ہوگا، نظارہ پاکستان میں نہیں کیا جا سکے گا۔
یہ اینولر سورج گرہن ہوگا جسے رنگ آف فائر کہا جاتا ہے، اس دوران چاند اپنے بیضوی مدار میں گردش کرتا ہوا سورج کے عین سامنے آ جائے گا تا ہم سورج کو مکمل ڈھانپ نہیں پائے گا۔

چاند سورج کو مکمل نہیں چھپاتا اس لئے سورج کا بیرونی حصہ روشن اور سرخی مائل دکھائی دے گا۔

- Advertisement -

سورج گرہن کا نظارہ پاکستان میں نہیں کیا جا سکے گا، مکمل سورج گرہن صرف انٹارکٹیکا میں دکھائی دے گا، جنوبی امریکا کے ممالک چلی، ارجنٹائن اور جنوبی افریقہ کے کچھ حصوں میں سورج کو جزوی گرہن لگے گا۔

پاکستانی وقت کے مطابق گرہن دوپہر 2 بج کر 56 منٹ پر شروع ہوگا، سورج گرہن شام 5 بج کر 12 منٹ پر اپنے عروج پر پہنچے گا، جبکہ رات 7 بج کر 28 منٹ پر سورج گرہن ختم ہوگا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.