MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پیٹرولیم مصنوعات کے بعد بجلی مہنگی ہونے کا امکان

0 11

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بھی اضافے کا امکان ہے۔

سی پی پی اے کی جانب سے جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کی درخواست نیپرا میں دائر کی گئی۔

نیپرا اتھارٹی 26 فروری کو اضافے سے متعلق درخواست پر سماعت کرے گی۔

- Advertisement -

سی پی پی اے درخواست کے مطابق فروری میں 9 ارب 14 کروڑ یونٹس بجلی پیدا کی گئی جبکہ بجلی کمپنیوں کو 8 ارب 76 کروڑ 20 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی۔

جنوری میں بجلی کی فی یونٹ لاگت 12 روپے17 پیسے فی یونٹ رہی جبکہ اس ماہ کے لیے ریفرس لاگت 10 روپے 39 پیسے فی یونٹ مقرر تھی۔

واضح رہے کہ سی پی پی اے کی جانب سے ایک ماہ کے لیے بجلی 1 روپے 78 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست جمع کروائی گئی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.