عوام کو درپیش مسائل کے ازالے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،عبدالرحمن کھیتران
بارکھان(مسائل نیوز) صوبائی وزیر سردار عبد الرحمٰن کھیتران نے یونین کونسل تکھڑا میں بستی غلے محمد عظیمانی لنجانی کا اہم دورہ کیا، جہاں مقامی عمائدین اور عوام کی بڑی تعداد نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔دورے کے دوران صوبائی وزیر نے عوام سے ملاقات کی، ان کے مسائل تفصیل سے سنے اور موقع پر ہی متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں کہ عوامی مشکلات کے فوری اور موثر حل کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوام کو درپیش مسائل کے ازالے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔صوبائی وزیر نے جاری ترقیاتی منصوبوں کا بھی جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ منصوبوں کو بروقت اور معیاری انداز میں مکمل کیا جائے۔ اس موقع پر انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ علاقے کی ترقی، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔علاقہ مکینوں نے اپنے قائد کو اپنے درمیان پا کر خوشی کا اظہار کیا اور ان کی عوام دوست پالیسیوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ترقی کا یہ سفر مزید تیز ہوگا۔