کرنسی مارکیٹ میں ہلچل! ڈالر، پاؤنڈ اور یورو کے نئے ریٹس سامنے آ گئے
کراچی (مسائل نیوز)ملک میں زرمبادلہ کی مارکیٹ میں مختلف غیر ملکی کرنسیوں کے تازہ ترین نرخ جاری کر دیے گئے ہیں۔ اوپن مارکیٹ اور انٹربینک میں امریکی ڈالر سمیت دیگر عالمی کرنسیوں کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا۔
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 280 روپے 70 پیسے میں خریدا اور 282 روپے 40 پیسے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ برطانوی پاؤنڈ 382 روپے 79 پیسے میں خرید جبکہ 386 روپے 84 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔ یورو کی قیمت خرید 332 روپے 35 پیسے اور فروخت 336 روپے 41 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
اوپن مارکیٹ میں دیگر کرنسیوں کے نرخ درج ذیل رہے:
آسٹریلین ڈالر 192.25 روپے میں خرید اور 196.40 روپے میں فروخت
کینیڈین ڈالر 202.83 روپے خرید اور 206.31 روپے فروخت
- Advertisement -
سعودی ریال 74.80 روپے خرید اور 75.35 روپے فروخت
متحدہ عرب امارات کا درہم 76.45 روپے خرید اور 77.25 روپے فروخت کیا جا رہا ہے۔
چینی یوآن 38.15 روپے خرید اور 40.50 روپے فروخت جبکہ جاپانی ین 1.7992 روپے خرید اور 1.8998 روپے میں فروخت ہوا۔
دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر 279 روپے 75 پیسے میں خریدا اور 280 روپے 25 پیسے میں فروخت کیا گیا۔ برطانوی پاؤنڈ 382 روپے 65 پیسے خرید اور 383 روپے 33 پیسے فروخت پر رہا جبکہ یورو 332 روپے 23 پیسے خرید اور 332 روپے 82 پیسے فروخت ہوا۔
انٹربینک میں دیگر اہم کرنسیوں کے نرخوں کے مطابق سعودی ریال 74.60 سے 74.74 روپے، چینی یوآن 40.22 سے 40.30 روپے، جاپانی ین 1.8109 سے 1.8142 روپے اور سوئس فرانک 359.88 سے 360.52 روپے کے درمیان رہا۔
ماہرین کے مطابق عالمی مالیاتی حالات، درآمدات اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اتار چڑھاؤ کے باعث آنے والے دنوں میں کرنسی مارکیٹ میں مزید تبدیلیاں متوقع ہیں۔