MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

فائر سیفٹی صرف نجی اسکولز کے لیے؟ سرکاری اسکولوں کی سیکیورٹی پر سندھ حکومت خاموش

0 5

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (مسائل نیوز)محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے کے تمام نجی اسکولوں کے لیے فائر سیفٹی سے متعلق ہدایات نامہ جاری کیا ہے اور اسکولوں کی انتظامیہ کو ہدایات پر فوری عمل درآمد کرنے کا حکم دیا ہے۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن نے فائر الارم، اسموک ڈیٹیکٹر اور فائر ایکسٹنگوئشر کی تنصیب لازمی قرار دی ہے۔ علاوہ ازیں، اسکولوں میں ہنگامی راستے اور سیڑھیاں کھلی اور واضح رکھنے، برقی نظام کا باقاعدہ معائنہ کرنے اور ہنگامی اخراج کے منصوبے کو نمایاں مقامات پر آویزاں کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔

- Advertisement -

ہدایت نامے کے مطابق ہر اسکول میں سال میں کم از کم دو مرتبہ فائر ڈرلز کرانا، اور اساتذہ و عملے کو فائر سیفٹی کی تربیت دینا لازمی ہوگا۔ خصوصی طلبہ کے لیے بھی حفاظتی انتظامات کرنا اور اسمبلی پوائنٹ کی نشاندہی کرنا لازم قرار دیا گیا ہے۔ محکمہ تعلیم سندھ نے واضح کیا ہے کہ ہدایات پر عمل نہ کرنے والے اسکولوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

یہ اقدام گل پلازہ کراچی سانحے کے بعد صوبائی حکومت کی جانب سے نجی اسکولوں میں فائر سیفٹی قوانین کو مضبوط کرنے کے سلسلے میں اٹھایا گیا ہے، مگر سرکاری اسکولوں کی حالت پر ابھی تک کوئی واضح حکمت عملی سامنے نہیں آئی۔

دوسری جانب شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کے تحت چلنے والے سرکاری اسکولز بدترین حالات کا سامنا کر رہے ہیں جہاں صاف پانی میسر نہیں اور سیکیورٹی بھی نہ ہونے کے برابر ہے لیکن حکومت اس معاملے پر مکمل خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.