عدالت نے رجب بٹ اور ندیم مبارک کی عبوری ضمانت میں توسیع منظور کرلی
لاہور(مسائل نیوز)لاہور کی مقامی عدالت نے معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر رجب بٹ اور ندیم مبارک کی عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواستیں منظور کرلی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ لاہور میں غیر قانونی ایپ کی پروموشن کے مقدمے میں معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر رجب بٹ اور ندیم مبارک کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔
- Advertisement -
ایک رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج منصور احمد قریشی نے کیس کی سماعت کی، دورانِ سماعت عدالت نے دونوں ملزمان کی عبوری ضمانت میں 16 فروری تک توسیع کر دی ہے۔
سماعت کے دوران این سی سی آئی اے کی جانب سے مقدمے کا ریکارڈ عدالت میں جمع کروایا گیا۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ رجب بٹ اور ندیم مبارک سے تفتیش تاحال مکمل نہیں ہو سکی، مزید وقت درکار ہے۔
دورانِ سماعت رجب بٹ اور ندیم مبارک عدالت میں پیش ہوئے اور اپنی حاضری مکمل کروائی۔خیال رہے کہ دونوں ملزمان کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کی جانب سے غیر قانونی ایپ کی پروموشن کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔