MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبے میں نئے ہسپتالوں کی جلد تکمیل کا حکم

0 28

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں نئے ہسپتالوں کی جلد تکمیل کا حکم دے دیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے لاہور میں نواز شریف کینسر ریسرچ سینٹر اور جناح کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ کو اسی ماہ کھولنے کی ہدایت کردی۔ نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ سنٹر کے بیسمنٹ اور گراؤنڈ فلور مکمل ہوگئے ہیں جبکہ مریضوں کے لئے ویٹنگ ایریا، مسجد اور ڈاکٹرز کی رہائشگاہیں بھی مکمل کر لی گئی ہیں۔

- Advertisement -

پاکستان کے پہلے نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈریسرچ سنٹر کا اسی ماہ آغازہوگا،سینٹر میں ڈاکٹرز اور پروفیشنل سٹاف کی بھرتیاں شروع کر دی گئی ہیں، نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ کی 219 آسامیوں کے لئے انٹرویوز ہوئے ہیں جبکہ نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ سنٹرکے سربراہ کی تعیناتی کے لئے آسامی دوبارہ مشتہر کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔

وزیراعلیٰ مریم نوازنے لیڈی ولنگڈن ہسپتال کی تعمیر نوبھی جلد ازجلد مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسرٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ سنٹرمیں پاکستان بھر سے آنیوالے ہر کینسر کے مریض کا علاج ہوگا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.