MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بانی پی ٹی آئی اور پوری جماعت کو محمود خان اچکزئی پر مکمل اعتماد ہے: اسد قیصر

0 49

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پشاور(مسائل نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور پوری جماعت کو محمود خان اچکزئی پر مکمل اعتماد ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کی شخصیت دیکھتے ہوئے بانی نے مکمل اعتماد کیا۔اسد قیصر کا کہنا ہے کہ بانی نے اپوزیشن الائنس قیادت کو بات کرنے یا مذاکرات ختم کرنے کا مکمل اختیار دیا، بانی نے کہا اگر محمود اچکزئی چاہیں تو حکومت و اپوزیشن کسی سے بھی بات کریں۔

- Advertisement -

پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ بانی نے اس حد تک کہا اگر اپوزیشن قائدین مذاکرات نہ کرنا چاہیں تو ان کو مکمل اختیار ہے، محمود خان اچکزئی یا علامہ ناصر عباس پر اعتماد نہ کرنے کی باتیں غیر ضروری ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جب بانی نے بتا دیا کہ مذاکرات کا اختیار کن افراد کو ہے تو یہ پارٹی کے لیے اٹل فیصلہ ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئین کی بحالی، ملکی سلامتی اور حق حکمرانی کے اصولوں پر بات ہو گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.