MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مغربی سسٹم کی انٹری: 19 دسمبر سے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 22 اضلاع میں بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی، الرٹ جاری

0 102

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ( مسائل نیوز)محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ایک مغربی ہوائی لہر 19 دسمبر کو بلوچستان میں داخل ہوگی۔ اس دوران کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، نوشکی، ہرنائی، ژوب، موسی خیل، تربت، گوادر، جیوانی، لسبیلہ، کیچ، آواران، پنجگور، خضدار، واشک، چاغی، خاران اور کالات میں 19 دسمبر کی شام سے 20 دسمبر تک وقفے وقفے سے بارشیں اور پہاڑوں پر برف باری متوقع ہے۔محکمہ موسمیات نے شہریوں اور ڈرائیورز کو خبردار کیا ہے کہ وہ اس دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور موسم کی شدت کے پیش نظر سفر میں احتیاط برتیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.