کوئٹہ میں کلین سویپ کریں گے، اگلا میئر اور ڈپٹی میئر جیالا ہی ہوگا: نوابزادہ جمال رئیسانی کا بڑا دعویٰ
کوئٹہ ( مسائل نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی حلقہ این اے 274 سریاب نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں بھرپور انداز میں جاری ہیں اور ان شا اللہ پیپلز پارٹی تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے کلین سویپ کرے گی۔ انہوں نے دعوی کیا کہ کوئٹہ کا اگلا میئر اور ڈپٹی میئر پیپلز پارٹی کا ہی جیالا ہوگا۔خبر رساں ادارے :یو این اے: نیوز ایجنسی کے نمائندے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے جمال رئیسانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور بلوچستان کے حقوق اور ترقی کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کھوکھلے نعروں سے تنگ آ چکے ہیں اور جانتے ہیں کہ ان کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت صرف پیپلز پارٹی کے پاس ہے۔انہوں نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ انتخابی مہم تیز کریں اور پارٹی پیغام گھر گھر پہنچائیں تاکہ بھاری اکثریت سے کامیابی یقینی بنائی جا سکے۔