کوئٹہ(مسائل نیوز)بلوچستان میں اراضیات کے ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن کے لیے حکومت بلوچستان اور لینڈ انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم (LIMS) کے مابین معاہدہ طے پا گیا
وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کوئٹہ میں معاہدے پر دستخط کی سادہ مگر پروقار تقریب
حکومت بلوچستان کی جانب سے سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو قمبر دشتی اور لمز کی جانب سے سی ای او نے معاہدے پر دستخط کیے
پہلے مرحلے میں بلوچستان کے 25 اضلاع میں GIS کے تحت زمینوں کی ڈیجیٹلائزیشن کی جائے گی۔ بریفنگ
ڈیجیٹل لینڈ ریکارڈ سے زمینوں کے تنازعات میں کمی اور عوام کو بہتر سہولیات میسر آئیں گی
- Advertisement -
وزیراعلیی بلوچستان میر سررفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کی اراضیات کی ڈیجیٹلائزیشن صوبے کی تاریخ کا ایک اہم اور فیصلہ کن سنگ میل ہے،
زمینوں کے ریکارڈ میں شفافیت کے بغیر پائیدار ترقی ممکن نہیں، ڈیجیٹل نظام گورننس کو مضبوط بنائے گا
ڈیجیٹل لینڈ ریکارڈ سے بدعنوانی کے امکانات کم اور زمینوں کی منتقلی و تصدیق میں سہولت ملے گی
منصوبے پر مقررہ وقت اور اعلیٰ معیار کے مطابق عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا
صوبائی حکومت اصلاحات، شفافیت اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے پُرعزم ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا تقریب سے خطاب