MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سندھ حکومت نے پاکستان مخالف انڈین فلم دھرندھر کے جواب میں فلم بنانے کا اعلان کردیا

0 78

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (مسائل نیوز)سندھ حکومت نے پاکستان کیخلاف ریلیز ہونے والی بھارتی فلم دھرندھر کے جواب میں میرا لیاری فلم ریلیز کرنے کا اعلان کردیا۔

سندھ کے سینئر صوبائی وزیر برائے اطلاعات و نشریات، ٹرانسپورٹ و مانس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے اس سلسلے میں ایکس پر اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ بھارتی فلم پاکستان کیخلاف سازش ہے، اگلے ماہ لیاری کا اصل کلچر دکھانے کیلئے ’میرا لیاری‘ کے نام سے فلم ریلیز کی جائے گی۔

- Advertisement -

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ دھرندھر فلم پاکستان کا منفی چہرہ دکھانے کے پروپیگنڈے کی کڑی ہے، جس میں بالخصوص لیاری کو ہدف بنایا گیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ حقیقت یہ ہے کہ لیاری پُرتشدد نہیں بلکہ پُرامن، ثقافت، ٹیلنٹ اور حوصلے کی علامت والا علاقہ ہے۔

شرجیل میمن نے لکھا کہ ’لیاری کی اصل تصویر دنیا کو دکھانے کیلئے اگلے ماہ ’میرا لیاری‘ کے نام سے فلم ریلیز کی جارہی ہے‘۔ جس میں دنیا کو لیاری کا امن، خوشحالی اور فخر دکھایا جائے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.