MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کی جانب سے شہر میں پرائس کنٹرول، ممنوعہ پلاسٹک بیگز، تجاوزات، گیس کمپریسرز اور غیرقانونی منی پٹرول پمپس کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں کی گئیں

0 67

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز)ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کی جانب سے شہر میں پرائس کنٹرول، ممنوعہ پلاسٹک بیگز، تجاوزات، گیس کمپریسرز اور غیرقانونی منی پٹرول پمپس کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں کی گئیں۔ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے سب ڈویژن سٹی، صدر، کچلاک اور سریاب میں کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد خلاف ورزیوں پر سخت ایکشن لیا۔ کارروائیاں اسسٹنٹ کمشنر کچلاک احسام الدین کاکڑ، اسپیشل مجسٹریٹ عزت اللہ، اسپیشل مجسٹریٹ ڈاکٹر عمران زیب اور اسپیشل مجسٹریٹ اعجاز حسین کھوسہ کی نگرانی میں کی گئیں۔ان کارروائیوں کے دوران 120 دکانوں اور مارکیٹوں کا معائنہ کیا گیا اور خلاف ورزی پر 25 افراد گرفتار جبکہ 15 افراد جیل منتقل کردیا گیا اس کے علاوہ 08 غیرقانونی منی پٹرول پمپس اور07 دکانیں سیل کرکے 40 کلو پلاسٹک بیگز اور 133 گیس کمپریسر قبضہ میں لے لیے گئے اس موقع پر متعدد دکانداروں پر جرمانے عائد کئے گئے ۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عوامی صحت اور سیکیورٹی کے پیش نظر ایسے بلا امتیاز اقدامات آئندہ بھی جاری رہیں گے۔ شہریوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ قانون شکنی کی نشاندہی میں انتظامیہ کا بھرپور ساتھ دیں تاکہ شہر میں بہتر ماحول اور محفوظ فضا کو یقینی بنایا جاسکے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.