اس وقت پاکستان میں نہ آئین ہے اور نہ قانون کی حکمرانی ہے ، عدالتی فیصلوں کو سرعام بے توقیر کیا جارہا ہے،جنید اکبر خان
راولپنڈی (مسائل نیوز) پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر خان کا کہنا ہے اس وقت پاکستان میں نہ آئین ہے اور نہ قانون کی حکمرانی ہے ، عدالتی فیصلوں کو سرعام بے توقیر کیا جارہا ہے۔
- Advertisement -
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا خیبرپختونخوا کے پانچ ہزار ورکرز پر جھوٹی ایف آئی آرز ہیں ان کو تنگ کرنے کے لیے بار بار بلایا جاتا ہے۔ ہمارے کتنے ہی لوگ نااہل ہوگئے، کتنوں کو سزائیں ہوگئیں، ہم ان نااہلیوں سے ڈرنے والے نہیں، کیونکہ ہمارا مقصد اقتدار نہیں ہے۔ ہم خان کے ساتھ جُڑے ہیں، ایم این اے رہیں یا نہ رہیں، یہ ہمارے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتا۔