MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاکستانی روپے نے ڈالر کو پھر پیچھے دھکیل دیا

0 92

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (مسائل نیوز)سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی سے ایک لاکھ ، 66 ہزار کی حد بحال ہو گئی ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر بھی سستا ہو گیا۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 1159 پوائنٹس کا اضافہ ریکارد کیا گیا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 66 ہزار 532 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

- Advertisement -

گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی رہی تھی ، مارکیٹ میں 22 ارب ، 63 کروڑ ، 10 لاکھ 84 ہزار 791 روپے مالیت کے 17 کروڑ 52 لاکھ 84 ہزار 603 شیئرز کا لین دین ہوا تھا۔

دوسسری جانب پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت کم ہو گئی ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں 5 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر 280 روپے 50 پیسے پرٹریڈ کر رہا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.