MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سلمان اکرم راجہ کی پشاور میں اجتماعی دعا کے اہتمام کی تجویز پر شیرافضل مروت کا ردعمل آگیا

0 83

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کی پشاور میں اجتماعی دعا کے اہتمام کی تجویز پر شیرافضل مروت کا ردعمل آگیا۔
سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں شیرافضل مروت نے سلمان اکرم راجہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ کی یہ تجویز کہ پشاور میں اجتماعی دعا کا اہتمام کیا جائے،واقعی وقت کی ضرورت اور حالات کی سنگینی سے پوری طرح ہم آہنگ ہے،ہم سب ان معصوم اور مظلوم جانوں کے لیے دعاگو ہیں جن کا انتقال 26 نومبر کے سانحے میں ہوا۔ اللہ تعالیٰ ان سب کے درجات بلند فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا کرے۔
تاہم، جس روحانی راستے کا آپ نے انتخاب فرمایا ہے، اس کے ساتھ ایک لطیف مشورہ بھی عرض ہے اگر خان صاحب کی رہائی کی تحریک کو الہامی طاقت دینی ہے،اگر جدوجہد میں وجد اور روحانی توانائی بھرنی ہے،تو پھر قوالی کا اضافہ نہایت موزوں ہوگا۔
انہوں نے مزید لکھا کہ یہ قوالی نہ صرف دلوں میں جوش پیدا کرے گی بلکہ جماعت کے روحانی مزاج کو بھی تقویت ملے گی اور اس سفرِ نجات میں ایک نیا وجدانی پہلو شامل ہو جائے گا۔اور ہاں، جب یہ سلسلہ چل پڑے تو اگلے مرحلے میں روحانی احتجاج بمع دھمال بھی اختیار کیا جا سکتا ہے۔آخر وہی راستہ انسان کو اس مقامِ یقین تک پہنچاتا ہے جہاں دلیل کمزور پڑ جائے اور وجد کمال دکھا دے۔

- Advertisement -

شیرافضل مروت کامزید کہناتھاکہ دوسری جانب، ان مواقع پر تھوڑی سی آہ و زاری بھی شامل کر لی جائے تو سیاسی و روحانی دونوں جہتوں کا حسن دوبالا ہو جائے گا، آپ جیسے صاحبانِ ذوق کے لیے یہ طریقہ یقیناً زیادہ مناسب، زیادہ نتیجہ خیز اور زیادہ دیرپا ثابت ہوگا۔آخر کار، اگر تحریک کو غیبی امکانات کے سپرد ہی کرنا ہے تو پھر راستہ یہی ہےبھی دعا، قوالی، وجد، آہ و زاری اور دھمال…یقین کامل کے ساتھ”

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.