MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

صوبائی وزیر خوراک حاجی نور محمد دمڑ نے پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر ہونے والے دہشتگرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

0 91

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز)صوبائی وزیر خوراک حاجی نور محمد دمڑ نے پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر ہونے والے دہشتگرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطنِ عزیز کی حفاظت کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے ہمارے سیکیورٹی فورسز کے جوان قوم کے سچے ہیرو ہیں قوم ان کی لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت اس سانحے میں شہید ہونے والے بہادر سپوتوں کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے شہداء نے وطن کی حفاظت کے لیے جس بہادری اور جرات کا مظاہرہ کیا وہ پوری قوم کے لیے قابلِ فخر ہے صوبائی وزیر خوراک نے کہا کہ دہشتگردی کے ان بزدلانہ حملوں سے قوم اور سیکیورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں کیے جاسکتے پاکستان کے دشمنوں کے ناپاک عزائم خاک میں مل جائیں گے اور ملک میں امن و استحکام کے لیے جدوجہد ہر صورت جاری رہے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.