MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

نئے ریٹس سہ پہر 3 بجے جاری کیے جائیں گے! جانیں 24 نومبر 2025 کو صبح ایک تولہ سونے کتنے کا ہے

0 109

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (مسائل نیوز)پاکستان میں گزشتہ روز ہفتہ وار تعطیل کے باعث سونے کے نئے ریٹس جاری نہیں کیے گئے جس کی وجہ سے آج بھی مقامی صرافہ مارکیٹس میں ایک تولہ سونا 4 لاکھ 28 ہزار 862 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے اور یہ قیمتیں آج سہ پہر 3 بجے تک کار آمد رہے گی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونا 4 لاکھ 28 ہزار 862 روپے اور 24 قیراط کا حامل 10 گرام سونا 3 لاکھ 67 ہزار 680 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ 22 قیراط فی 10 گرام سونا 3 لاکھ 37 ہزار 52 روپے مقرر ہوئی ہے۔

- Advertisement -

مقامی صرافہ بازار میں 24 قیراط فی تولہ چاندی 5 ہزار 270 جبکہ 10 گرام چاندی 4 ہزار 518 روپے کی سطح پر ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ ریٹس؛

عالمی صرافہ بازار میں ایک اونس سونا 23 ڈالر اضافے سے 4 ہزار 65 ڈالر کی سطح پر آگیا جبکہ چاندی کی قدر میں صفر اعشاریہ 48 ڈالر اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 49 اعشاریہ 98 ڈالر مقرر ہوئی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.